فلم و ٹی وی کے معروف اداکار سعود نے نے کہا ہے کہ کوئی بھی انڈسٹری ایک شخص نہیں بلکہ متعدد افراد کے کردار سے گرتی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح اب پاکستان کی ڈراما انڈسٹری بہت سارے افراد کی محنت کی وجہ سے کامیاب ہے، اسی طرح فلم انڈسٹری بھی بہت سارے افراد کے کردار کی وجہ سے ناکام ہوئی۔سعود کے مطابق دنیا کی ہر انڈسٹری میں اتار چڑھاو آتا ہے اور پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بھی ایسا ہی ہوا۔سعود نے مزید کہا بالی ووڈ انڈسٹری سب سے مضبوط اور بڑی ہے لیکن اب اسے بھی تامل انڈسٹری کھا چکی ہے، اسی طرح ہر انڈسٹری میں اتار چڑھائوآتا ہے۔سعود نے واضح کیا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تباہی میں شان کے کردار کی اس لیے بات کی، کیوں کہ اس وقت شان ہی فلم انڈسٹری کو لیڈ کر رہے تھے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی