i شوبز

کینسر کی شکار حنا خان نے ہمت و حوصلے کی ایک اور داستان شیئر کردیتازترین

October 14, 2024

کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کی کیمو تھراپی کے سبب ایک کے سوا تمام پلکیں جھڑ گئیں جس کے بارے میں انہوں نے ایک پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا۔حنا خان رواں برس تشخیص ہونے کے بعد کینسر کا علاج کروا رہی ہیں، اور بہت بہادری کے ساتھ اس بیماری سے لڑ کر ہمت حوصلے کی مثالی داستانیں بھی رقم کررہی ہیں جس کے بارے میں وہ گاہے گاہے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے کیموتھراپی کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ علاج کے ضمنی اثرات کے باعث انہوں نے اپنی پلکیں کھو دی ہیں۔تاہم اس دھچکے کے باوجود حنا خان پرامید اور آگے بڑھنے کے لیے پرعزم نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے کیمو کے آخری سائیکل کے قریب ہوں، یہ ایک پلک میری ہمت افزائی کا ذریعہ ہے، ہم یہ سب دیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی