اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا بہت اہم ہے۔ ایک انٹرویو میں آریز احمدنے اچھی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب سیکیورٹی کے لیے خواتین کا مالی طور پر خودمختار ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین مالی طور پر خود مختار ہوں گی وہ اپنے شوہروں کی فضول بدتمیزی برداشت نہیں کریں گی کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین شادی کے بعد اپنے گھروں میں صرف اس لیے ظلم برداشت کر رہی ہوتی ہیں کہ انہیں مالی وسائل پورے کرنے کے لیے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی