i شوبز

خلیل الرحمن قمر نے تقریب میں مجھ سے بدتمیزی کی ' اداکارہ ریشمتازترین

February 28, 2025

فلم اور ٹی وی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے ایک تقریب میں ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں، ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ریشم نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید کی دعوت پر ایک پارٹی میں شریک ہوئی جہاں خلیل الرحمن قمر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام مہمانوں کی طرح خلیل الرحمن قمر کو بھی سلام کیا لیکن انہوں نے انتہائی غیر شائستہ رویہ اختیار کیا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی، میں اس رویے پر حیران رہ گئی اور خاموشی اختیار کر لی ورنہ میں جانتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔ریشم کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے خلیل الرحمن قمر کے دفاع میں بات کی ہے۔ خلیل الرحمن قمر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ان پر ماضی میں بھی کئی خواتین فنکاروں کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے الزامات لگ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی