i شوبز

'' خدا کا واسطہ ہے انکی جان چھوڑ دیں' اسماء عباس نیلم کی شادی کے حق میں بول پڑیںتازترین

January 08, 2025

سینئر اداکارہ اسماء عباس بھی اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سامنے آگئیں۔پھر یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ نیلم منیر نے جس شخص کو اپنا ہمسفر چنا ہے اسکا نام محمد راشد ہے جو دبئی کی سی آئی ڈی پولیس میں ملازم ہے جس پر سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ نیلم منیر نے شادی کیلئے ایک بڑا ہاتھ مارا ہے تو کسی نے اداکارہ کو شادی راز رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے ویلاگ میں شادی پر تنقید کرنے والوں کو کہا پہلے آپ سب ان کی شہریت کے بارے میں متجسس تھے، پھر ان کے پیشے پر بات کرنے لگے۔ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ آپ لوگ مصالحے دار خبروں میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟اسما عباس نے ناقدین کو کہا کہ آپ ان کی زندگی میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟ میں ان کے لیے بہت خوش ہوں کہ انہوں نے صحیح وقت پر شادی کی۔ براہ کرم دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا سیکھیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی