i شوبز

خالہ روحی بانو کی تکلیف دہ زندگی پر ان کے انتقال کا سن کر سکون ملا ' فریال محمودتازترین

November 12, 2024

معروف ماڈل و اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ جب خالہ روحی بانو کے انتقال کی خبر سنی تو سکون ملا۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر، نجی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی خالہ، ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کی زندگی کے آخری ایام کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے کہا کہ سکون ملا کہ بالآخر اب وہ اس تکلیف بھری زندگی سے دور سکون میں ہوں گی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے روحی بانو سے اپنا رشتہ بتایا اور کہا کہ وہ میری والدہ کی فرسٹ کزن تھیں اور ان کا انتقال کسی مفلسی میں نہیں ہوا تھا بلکہ ترکیہ میں ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ خالہ نے نفسیات میں ڈگری کر رکھی تھی، لیکن اس باوجو وہ اپنے عارضے شیزو فرینیا کو سمجھ نہیں پائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی