i شوبز

کبری خان نے رخصتی کی ویڈیو شیئر کردیتازترین

February 26, 2025

اداکارہ کبری خان نے اپنی رخصتی اور مایوں کی ویڈیوز بھی شیئر کردیں، اس سے قبل انہوں نے شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔کبری اور گوہر کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ دو ہفتوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے تبصرے بھی کیے گئے۔اب اداکارہ نے رخصتی کی ویڈیو بھی شیئر کردی جب کہ انہوں نے مایوں کی تقریب کی بھی ویڈیو شیئر کردی۔اداکارہ کی جانب سے رخصتی کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اسے دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔کبری خان کی رخصتی کی ویڈیو آفیشل فوٹوگرافر کی جانب سے بھی شیئر کی گئی جو کہ سعودی عرب سمیت برطانیہ میں بھی شادی کی فوٹوگرافی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔کبری خان کی رخصتی میں ان کے اہل خانہ سمیت گوہر رشید کے اہل خانہ نے شرکت کی جب کہ نکاح کی تقریب میں بھی دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی