حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اسٹار جوڑی کبری خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی ان دیکھی تصویریں منظر عام پر آ گئیں۔حالیہ دنوں کبری خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی خوبصورت اور ان دیکھی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں، جو ان کے قریبی دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے شیئر کی ہیں۔اس موقع پر کبری خان نے آف وائٹ رنگ کا انتہائی دلکش لباس زیب تن کیا، جس پر گولڈن ایمبرائیڈری تھی، جبکہ گوہر رشید نے سادہ مگر جدید بلیک سوٹ پہنا۔ولیمے میں شرکت کرنے والے معروف ستاروں میں فہد مصطفی، عائشہ خان، حمزہ علی عباسی، نمل خاور، شہزاد شیخ، مومل شیخ، زاویار نعمان اعجاز، ثنا شہناواز اور شہباز شگری شامل تھے۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں دولہا اور دلہن کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوش گوار لمحات شیئر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شادی کے ان حسین لمحات کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور نئے جوڑے کو نیک تمنائوں اور محبت بھری دعائوں سے نوازا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی