اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نے دبئی ٹرپ کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کر دیں، نئے جوڑے نے خوشیوں کے حسین لمحوں کو بھرپور انجوائے کیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور پسندیدہ ستارے کبری خان اور گوہر رشید حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔اب یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی ازدواجی زندگی کے حسین ابتدائی دنوں کو دبئی میں گزار رہا ہے۔گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر اپنی اور کبری خان کی دبئی ٹرپ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں بہت خوش، پرجوش اور ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔کبھی دونوں ساحل پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے نظر آئے، تو کبھی دبئی مال اور برج خلیفہ جیسے مقامات پر سیلفیز لیتے ہوئے مداحوں کو خوشی سے لبریز لمحوں کی جھلک دکھا رہے تھے۔مداحوں نے اس نئے جوڑے کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات، دعائیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی