معروف اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نے مسجد نبوی میں ریکارڈ کی گئی یادگار اور خوبصورت ویڈیو جاری کر دی۔ اداکارہ کبری خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا ہے، دونوں کی دوستی کا سفر 10سال پر محیط تھا، جو اب ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد پر گوہر رشید اور کبری خان نے مدینہ منورہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں خوش و خرم نظر آ رہے ہیں، یہ ان کا بطور شادی شدہ جوڑا پہلا رمضان ہے۔مدینہ منورہ کی اس ویڈیو میں دونوں کی محبت اور خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک بادیں اور نیک تمنائیں موصول ہو رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی