i شوبز

کامیڈی ویب سیریزفروٹ چاٹ دھوم مچانے کے لیے تیار، ٹریلر ریلیزتازترین

January 28, 2025

بین الاقوامی میلوں میں خود کو منوانے کے بعد فروٹ چاٹ کا دوسرا حصہ جلد ریلیز کیلئے تیار ہے، لیکن اس سے پہلے اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فروٹ چاٹ ایک پاکستانی کامیڈی ویب سیریز ہے۔ اس کی کہانی ایک ایسی تعلیم یافتہ اور قابل لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے جو معذور ہے اور وہیل چیئر استعمال کرتی ہے، اور اسی حالت میں سماجی بدنامی اور چیلنجز کا سامنا کرتی ہے۔کہانی معذورخواتین کے حقوق اورانہیں درپیش رکاوٹوں کو اجاگر کرتی ہے، جسے دیکھ کر ناظرین ہنسی کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور ہوتے ہیں۔ اس ویب سیریز کی کہانی رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے لکھی ہے جو خود اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان بھی اس پراجیکٹ میں خصوصی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی