معروف اداکارہ و ماڈل درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں اس کیلئے محنت اور پختہ ارادہ بہت ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خود احتسابی ضروری ہے' میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوںاور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پختہ ارادہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا مختصر عرصے میں جتنی کامیابی ملی ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔ درفشاںنے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے تاہم خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی