معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کو اپنی نجی زندگی سے الگ رکھتی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک ساتھی اداکار کو شوٹنگ کے دوران مجھ سے محبت ہو گئی تھی کیونکہ مجھے خود بھی ان سے محبت ہو گئی تھی لیکن وہ محبت کامیاب نہیں ہو سکی، تاہم اس ساتھی اداکار کا نام بالکل بھی نہیں بتائوں گی۔ ایک سوال پر نوال سعید نے بتایا کہ میں اپنے کام کو اپنی نجی زندگی سے الگ رکھتی ہوں تو اگر مجھے وہ ساتھی اداکار دوبارہ ملیں گے تو میں ان سے بہت احترام کے ساتھ ملوں گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی