بالی ووڈ اداکار کالکی کوچلن نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں جاری نسل کشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کالکی کوچلن نے ایک پوسٹ ری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ طبی سہولیات تک رسائی کے بغیر غزہ میں لاکھوں لوگ بھوک اور بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل نے انہیں دنیا سے کاٹ رکھا ہے، مسلسل بمباری اور گولیوں کی برسات سمجھ سے بالاتر ہے۔اداکارہ کی پوسٹ میں تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی اور قتل عام روکنے پر مجبور کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔پوسٹ کے کیپشن میں کالکی نے شمالی غزہ میں اسرائیلی حکومت کے حالیہ اقدامات کی مذمت کی جسے انہوں نے نسل کشی کے مترادف قرار دیا۔انہوں نے زور دیا کہ اِس ورچوئل دنیا سے باہر نکل کر انسانیت کو تلاش کریں اور مستقل مزاجی کے ساتھ اسے پروان چڑھائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی