i شوبز

ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائو نہیں تو پاکستان چلی جائوں گی' راکھی ساونت کی مودی کو دھمکیتازترین

January 23, 2025

بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانیکی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جائوں گی۔پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھائوں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی