ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار جسٹن بالڈونی نے اداکارہ بلیک لولی اور ان کے شوہر ریان رینالڈز کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب بلیک لولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن پر جنسی ہراسانی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزامات عائد کیے۔ جسٹن نے بلیک کے خلاف 40 کروڑ ڈالرز (تقریباً 326 ملین پاؤنڈ) ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت، اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ جسٹن کے وکیل برائن فریڈمین نے الزام لگایا کہ بلیک اور ان کی ٹیم نے میڈیا کو 'غیر مصدقہ اور ایڈٹ شدہ معلومات' فراہم کرکے جسٹن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔ 'اٹ اینڈز وِد اَس' کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا، جو کولین ہوور کے ناول پر مبنی ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ تاہم، بلیک اور جسٹن کے درمیان کشیدگی کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ فلم کے پریمئیرز میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ بلیک نے فلم کی ریلیز کے چار ماہ بعد جسٹن بالڈونی پر 'غیر محفوظ ورک انوائرمنٹ' اور آن لائن ساکھ خراب کرنے کا الزام لگایا تاہم جسٹن کی ٹیم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی