i شوبز

جہاں فیصلہ مردوں کے ہاتھوں میں ہو وہ گھر کامیاب ہوتا ہے' صبا فیصلتازترین

January 21, 2025

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے مردوں کے فیصلوں کو کامیاب گھر کی ضمانت قرار دے دیا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے میاں بیوی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میری امی نے مجھے بہت اچھی بات کہی تھی، میری امی نے کہا کہ اپنے شوہر سے ایک قدم پیچھے رکھنا تاکہ جب تم مدد کیلئے اپنا سر اٹھا کر دیکھو گی تو تمہیں اپنے شوہر کا چہرا نظر آئے، نہ کہ کھلا آسمان ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک حد تک تو میاں بیوی برابر ہیں لیکن اللہ تعالی نے شوہر کو ایک مقام دیا ہے، وہ گھر بہت کامیاب رہتے ہیں جہاں آخری فیصلہ مردوں کا ہوتا ہے، عورت کبھی بھی مستقل مزاجی سے فیصلہ نہیں کرتی اور عورت جذباتی ہوتی ہے۔صبا فیصل نے مزید کہا بیویوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو وہ مقام، درجہ اور عزت دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی