i شوبز

یو یو ہنی سنگھ نے عاطف اسلم کے ساتھ تصویر شیئر کردیتازترین

January 09, 2025

بھارت کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔ہنی سنگھ نے طویل عرصہ انڈسٹری سے دوری کے بعد گزشتہ سال ہی کم بیک کیا ہے اوروہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں۔ ہنی سنگھ نے عاطف اسلم سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کی اور تصویر بھی پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھاکہ بارڈرلیس برادرز اور مارچ بورن برادرز۔ پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے اور کئی صارفین نے دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی