i شوبز

ہیلی کو ان فالو نہیں کیا اکائونٹ ہیک ہوگیا تھا' جسٹن بیبر کی وضاحتتازترین

January 24, 2025

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان اہلیہ سپر ماڈل ہیلی بیبر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پچھلے کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جسٹن بیبر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنے کچھ قریبی عزیز و اقارب کو ان فالو کر دیا ہے جن میں ان کے سسر اسٹیفن بالڈون اور اہلیہ ہیلی بیبر بھی شامل تھیں۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔اب جسٹن بیبر نے خود اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اس معاملے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میں نے ہیلی بیبر کو ان فالو نہیں کیا بلکہ ایسا کسی اور نے کیا ہے کیونکہ میرا اکائونٹ ہیک ہو گیا تھا۔کینیڈین گلوکار نے اپنی یہ انسٹا اسٹوری کچھ دیر بعد خود ہی ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن اب انہوں نے دوبارہ ہیلی بیبر کو فالو کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی