حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی دفاع کرنے میدان میں آگئیں۔ہر موضوع پر بیانات دیکر توجہ کا مرکز بننے والی مشی خان بھی آج اس معاملے پر بول پڑیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی میں نمودونمائش کا دفاع کیا۔مشی خان نے کہا کہ پنجاب میں ویسے بھی یہ عام بات ہے، یہاں لوگ شادیوں میں پیسے نچھاور کرتے ہیں، یہ انکا خوشی منانے کا طریقہ ہے، اس میں ایسا کیا ہوگیا؟ یہ اس کا اپنا پیسہ ہے، وہ اس کے ساتھ جو کرنا چاہتا ہے اسے کرنے دیں، اس پر تنقید کرنے والے وہ ہیں جو خود ایک پیسہ بھی خیرات نہیں کرتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی تنقید کا رخ ان لوگوں کی طرف کرنا چاہیے جو شادیوں پر بندوق اور شیر جیسے نامناسب تحائف دے دیتے ہیں، رجب بٹ کو بھی شیر کا بچہ تحفے میں دیدیا گیا تھا، اس نے خود اسے پال نہیں رکھا تھا، کم از کم اسے اِن چیزوں کا لائسنس حاصل کرنے وقت تو دینا چاہیے تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی