معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ماڈلنگ اور ٹی وی کی دنیا میں گہری رنگت کے سبب ہونے والی مشکل اور فائدے کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔سنیتا مارشل نے کہا کہ ماڈلنگ میں مجھے کبھی بھی گہری رنگت کی وجہ سے مسئلہ نہیں ہوا بلکہ ماڈلنگ میں تو سب پسند کرتے تھے لیکن ہاں ٹی وی میں کبھی کبھار ایسا ہوا کیونکہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر فریم میں میں کھڑی ہوں اور میرے ساتھ کوئی ایسی لڑکی یا لڑکا کھڑا ہے جو بہت ہی زیادہ فیئر ہے تو کیمرامین کو لائیٹ کرنے میں مسئلہ ہوتا تھا کہ اگر وہ زیادہ لائیٹ ڈالتے تھے مجھے بیلنس کرنے کیلئے تو فریم میں دوسرا شخص بلاسٹ ہوجاتا تھا اور کم لائیٹ کرتے تھے تو میں بہت زیادہ ڈارک ہوجاتی تھی، ایسا صرف چند کیمرا مینز کے ساتھ ہوا تمام کے ساتھ نہیں، اس لیے وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ فیئر کرلیں اور دوسرے کو کہتے تھے کہ آپ تھوڑا ڈارک کرلیں، لیکن کوئی خاص مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ لیکن ماڈلنگ میں تو مجھے اس رنگت کا بہت فائدہ ہوا، بلکہ کچھ شوٹس کیلئے مجھے مزید ڈارک کرنا بھی پڑا کیونکہ کچھ رنگ ایسے ہیں جو گہری رنگت پر زیادہ کھل کر آتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی