بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بلاگنگ سائٹ پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے شکایت کی کہ سائٹ ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتی ہے اور ان کے کام کی تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا یہ بلاگنگ سائٹ واقعی میری اعصاب پر سوار ہو رہی ہے۔ یہ میرے کام کی تصاویر ریجیکٹ کرتی ہے، اور اچانک میری تحریر غائب ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کافی دیر کوشش کے بعد بھی جب تصاویر اپلوڈ کرنے کی کوشش کی تو بس اوپس لکھ کر آ جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی