i شوبز

یہ ہم دونوں کی دوسری شادی ہے، جویریہ عباسیتازترین

October 03, 2024

معروف اداکارہ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر عدیل حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ ان دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔ شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کے شوہر نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار جویریہ عباسی کو دوستوں کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوت میں دیکھا تھا اور انہیں دیکھتے ہی وہ ان کے دیوانے ہوگئے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں جویریہ عباسی کے اداکار ہونے یا شوبز سے ان کے تعلق سے متعلق کوئی علم نہیں تھا، تاہم وہ انہیں اچھی لگیں، اس وجہ سے وہ ان سے محبت کرنے لگے اور اداکارہ تین سال بعد شادی کے لیے رضامند ہوئیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بھی جویریہ عباسی سے دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور انہیں بھی پہلی بیوی سے بچے ہیں۔ اس دوران جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی طرح ان کے شوہر کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے شوہر کے بھی پہلے سے بچے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اور عدیل حیدر کے درمیان بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے لیکن بیٹی کی شادی کی وجہ سے انہوں نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا اور پہلے بیٹی کی شادی کروائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی