معروف اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی نے اپنی شادی کی 17ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا نے اپنے شوہر مانی کے ہمراہ متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔حرا نے اپنے پیغام میں مانی کو مینشن کرتے ہوئے شادی کی 17ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی