i شوبز

حرا مانی کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچےتازترین

April 18, 2025

معروف اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ہم شکل منظر عام پر آئی ہے، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس جو انسٹاگرام پر والدین کی تربیت سے متعلق مثبت مشورے دیتی ہیں، اپنی شکل و شباہت میں حیران کن حد تک حرا مانی سے مشابہ ہیں، صرف چہرے کی مشابہت ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر اقدس کی آواز اور اندازِ گفتگو بھی حرا مانی سے اس قدر ملتے جلتے ہیں کہ صارفین دھوکا کھا بیٹھے ہیں۔انٹرنیٹ پر صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کر رہے ہیں، کیا آپ حرا مانی ہیں؟ ایک صارف نے تبصرہ کیا آپ تو بولنے میں بھی حرا مانی جیسی لگتی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ آپ تو حرا مانی کا بہتر ورژن لگتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی