i شوبز

حنا خان کینسر کو پبلسٹی کیلئے استعمال کررہی ہیں، کمال راشد خانتازترین

January 27, 2025

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان کی کینسر کے علاج کے سفر نے جہاں بہت سے افراد کو ہمت و حوصلہ بخشا وہیں کچھ لوگ ان کی اس خطرناک بیماری میں زندہ دلی کا مظاہرہ کرنے پرتنقید بھی کرتے نظر آئے۔تاہم چند روز قبل ٹی وی اداکارہ روزلین خان نے حنا خان کی کینسر جرنی پر ایک چوٹ لگائی، روزلین خود بھی کینسر کی مریضہ ہیں، جنہوں نے کہا کہ حنا خان جھوٹ بول رہی ہیں، اور دعوی کیا کہ جو لوگ کیموتھراپی کراتے ہیں وہ باہر گھوم نہیں سکتے۔روزلین نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ اپنے کینسر کے علاج کے دوران دنیا کی سیر کر رہی تھیں جبکہ کوئی ڈاکٹر ایسا کرنے کا مشورہ نہیں دیتا۔روزلین کے اس تبصرے اب کمال راشد خان عرف کے آر کے نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہمنوا نظر آئے۔ ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے روزلین کی حمایت کی ہے اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ حنا خان کینسر کو پبلسٹی اسٹنٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزلین کینسر کے تیسرے مرحلے سے گزر چکی ہیں اور انہیں اس بیماری کے بارے میں کافی تجربہ ہے، انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ روزلین ایک ایسی شخصیت ہے جو کبھی جھوٹ نہیں بولے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی