i شوبز

گھر میں سب سے بڑا ہونا ایک نعمت بھی ہے اور بوجھ بھی' سونیا حسینتازترین

April 16, 2025

معروف اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ گھر میں سب سے بڑا ہونا ایک نعمت کیساتھ ایک بوجھ بھی ہوتا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں سونیا نے اپنی زندگی میں برداشت کی گئی مشکلات، والدین کی علیحدگی، والد کی عدم موجودگی، اور بطور بڑے بہن بھائی اپنی قربانیوں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں ان کے والد زندگی میں موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف جذباتی صدمہ برداشت کرنا پڑا بلکہ ذہنی طور پر بھی وہ شدید متاثر ہوئیں۔تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے یہ سیکھا کہ، والدین بھی انسان ہوتے ہیں، ان سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ میں نے انہیں معاف کیا تاکہ خود کو سکون دے سکوں۔سونیا حسین نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان میں سب سے بڑی اولاد ہیں اور یہ کردار اپنی جگہ ایک خاموش جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں سب سے بڑا ہونا ایک نعمت بھی ہے اور بوجھ بھی۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ مضبوط رہیں، سب کا خیال رکھیں، اور کبھی کمزور نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کئی بار انہیں والدین کے درمیان توازن بھی رکھنا پڑا اور بہن بھائیوں کے لیے ایک والدین جیسا کردار بھی ادا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی