i شوبز

گوہر رشید کا نکاح نامے پر دستخط کرنا، وائرل ویڈیو پر مداح تجسس کا شکارتازترین

January 14, 2025

معروف اداکار گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مداح تجسس کا شکار ہیں۔وائرل ویڈیو میں گوہر رشید، نکاح خواں، حمزہ علی عباسی اور کچھ دیگر لوگوں کے درمیان بیٹھے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔گفتگو کے دوران نکاح خواں کچھ کاغذات گوہر رشید کی جانب بڑھا کر ان سے دستخط کرواتے ہیں۔وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے سوال کیا کہ کیا یہ ویڈیو اداکار کے نکاح کی تقریب کی ہے؟ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو حمزہ علی عباسی کے نکاح کی تقریب کی ہے اور گوہر رشید نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر گوہر رشید کی اپنی ساتھی اداکارہ کبری خان کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی