i شوبز

گوہر اور کبری کی شادی کی تقاریب شروع ، ڈھولکی کی تصاویر دولہا نے شیئر کر دیتازترین

February 04, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوست جوڑی، اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی شہنائیاں بجنے کو تیار ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار گوہر رشید نے شادی سے قبل منعقدہ میوزیکل نائٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار نے ساتھی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز کا خاص شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اور کبری خان کی شادی کے سلسلے میں پہلی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فنکار جوڑی کی پہلی ڈھولکی میں شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی