i شوبز

گووندا اپنے ہی ریوالور کی گولی سے زخمی ' اداکار نے اپنی خیریت سے آگاہ کردیاتازترین

October 01, 2024

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار گووندا گولی چلنے سے زخمی ' آپریشن کے بعد گولی نکال دی گئی۔بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا ۔ گووندا کے منیجرششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا۔اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔ دوسری جانب گووندا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی دعائوں اور نیک تمنائوں کا شکریہ ادا کیا۔60 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کے پرستاروں، والدین اور ان کے گرو کی دعائوں نے انہیں بچا لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے گولی لگی تھی، لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی