i شوبز

گووندا اور اہلیہ کے علیحدہ گھروں میں رہنے کی وجہ سامنے آ گئیتازترین

January 08, 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ الگ گھر میں رہتی ہیں۔سنیتا آہوجا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے دو گھر ہیں، ایک اپارٹمنٹ ہے اور ایک بنگلہ ہے اور یہ دونوں آمنے سامنے ہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں اور میرے بچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس میں میرا ایک مندر بھی ہے جبکہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔سنیتا آہوجا نے مزید بتایا کہ ہم فلیٹ میں رہتے ہیں کیونکہ گووندا کو باتیں کرنا بہت پسند ہے، ان کی میٹنگز بھی ہمیشہ چلتی رہتی ہیں، یہ ہمیشہ 12 یا 13 لوگوں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی