i شوبز

گوگل نے فلک شبیر کی اہلیہ بدل دی' اداکار لاعلمتازترین

March 11, 2025

دنیا میں سرچنگ کے لیے سب سے زیادہ مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ بدل دی ہے۔ گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 2020 میں شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی عالیانہ بھی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر گوگل انجن کی جانب سے کی جانے والی یہ دلچسپ غلطی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہے جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔گوگل پر فلک شبیر کی اہلیہ سے متعلق اگر سرچ کیا جائے تو نتیجے میں دو مخلتف خواتین بطور گلوکار کی ہمسفر دکھائی دے رہی ہیں۔اس غلطی سے متعلق تاحال فلک شبیر ناواقف ہیں جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار کو معلوم ہوتے ہی وہ غالبا گوگل پر کیس کر سکتے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل بھی سارہ خان سے جلتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی