i شوبز

گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہتازترین

December 18, 2024

معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاندان کو تکالیف سے بچانے اور اپنے فلاحی منصوبوں کی خاطر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ابرار الحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گلوکاری سمیت سیاست پر بھی کھل کر بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں ہی کیوں شمولیت اختیار کی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں مذکورہ جماعت سے بہتر سیاسی جماعت نظر نہیں آ رہی تھی اور انہیں عمران خان سے اچھا لیڈر کوئی نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے صعوبتیں برداشت کرنے کے وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑا۔گلوکار نے کہا کہ اگر وہ سیاست نہ چھوڑتے اور صعوبتیں برداشت کرتے، جیل جاتے تو ان کا سیاسی کیریئر عروج پر ہوتا لیکن انہوں نے حکمت اور سمجھداری سے کام لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کچھ وقت کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، وہ اچھے وقت کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی