معروف اداکارہ غنی علی کے حالیہ وزن میں کمی نے مداحوں کو حیران کردیا۔غنی علی اکثر اپنی نجی زندگی، وزن میں تبدیلی اور انٹرویوز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، حال ہی میں مداحوں نے ان کی تصاویر میں ان کے وزن میں نمایاں کمی دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔مداح خاص طور پر اس تبدیلی سے متاثر ہیں کہ غنی علی نے دو ڈیلیوریز کے بعد بھی اتنی جلدی اپنی فٹنس بحال کرلی ہے۔کئی مداحوں نے غنی علی کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کی ہے جبکہ اکثر مداح ان سے ان کا ڈائیٹ پلان شیئر کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔غنی علی نے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کریش ڈائیٹ کا سہارا لیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ طریقہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور وہ کسی کو یہ طریقہ اختیار کرنے کی سفارش نہیں کریں گی۔ایک انسٹاگرام صارف کو جواب دیتے ہوئے غنی علی نے مشورہ دیا کہ اگر بہتر نتائج چاہتے ہیں تو رات کا کھانا ترک کردیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی