بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے معروف کری ایٹر وکاس پھاٹک، جو ہندوستانی بھا ئوکے نام سے مشہور ہیں، کو ان کے متنازعہ رویے پر کھری کھری سنادیں۔یہ معاملہ فرح خان کے خلاف درج کی گئی شکایت کے بعد سامنے آیا، جس میں فرح پر ہولی کے تہوار کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔فرح خان کے اس بیان کو ہندوستانی بھائو نے ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا اور ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔راکھی ساونت نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی بھائو کو انسٹاگرام پر براہ راست نشانہ بنایا۔راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ہندوستانی بھائو جو اپنی ویڈیوز میں نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ کرتا ہے، کیا یہ سمجھتا ہے کہ ممبئی پولیس اور سائبر سیل اس کے ماتحت کام کرتے ہیں؟ کیا اسے لگتا ہے کہ گالیاں دینے کا حق صرف اسے حاصل ہے؟انہوں نے ہندوستانی بھا ئوکو مخاطب کرتے ہوئے کہا، فرح خان کو گالی دینے سے پہلے سوچ لو، کیونکہ تم خود دودھ کے دھلے نہیں ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی