i شوبز

فلمساز سنجے گپتا کی وکرانت میسے کی ریٹائرمنٹ کا دفاعتازترین

December 03, 2024

بھارتی فلمساز، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سنجے گپتا نے اداکار وکرانت میسے کی جانب سے اداکاری سے بریک لینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پیر کو 37 سالہ اداکار وکرانت میسے نے انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کو حیران کردیا تھا۔ جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ 2025 کے بعد اداکاری کو ترک کرکے اپنے خاندان پر توجہ دیں گے۔انکے اس اعلان پر انکے ہم عصروں کی جانب سے ملاجلا ردعمل سامنے آیا، کچھ نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو دیگر یہ جاننے کے متمنی تھے کہ اس فیصلے کی وجہ کیا ہے۔ فلمساز سنجے گپتا نے وکرانت کے جرات مندانہ قدم کو سراہا ہے۔انہوں نے مزید کہا، کیا آپ کو احساس ہے کہ ایسا کرنے میں کتنی ہمت کی ضرورت ہے؟ ایک طرح سے وکرانت میسے بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ مسابقت، عدم تحفظ، حسد، دشمنی کے اس دور میں ایک اداکار کیلئے وقفہ لینے اور ایک باپ، ایک شوہر اور ایک بیٹے کے طور پر اپنے فرائض پر توجہ دینے کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی تعریف کی جائے نہ کہ تنقید کی جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی