پاکستانی کینیڈین فلم ساز اور مصنفہ روبینہ فیصل کا کہنا ہے کہ آج کا فلم بین بہت سمجھدار ہے، وہ نئے اور اچھوتے موضوعات کو پسند کرتا ہے اس لیے ہمیں فلمی شائقین کو کچھ نیا دکھانا ہو گا۔یہ بات روبینہ فیصل نے کینیڈین سنیما میں اپنی فلم بیوپاری کے پریمیئر کے موقع پر پاکستانی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔انہوں نے کینیڈا میں اردو فلم بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تارکینِ وطن کی کہانیاں بہت دردناک اور سبق آموز ہیں۔فلم کی کاسٹ میں عمران بخاری، فرح بیگ، سلمان ارشد اور سونیا سیمی شامل ہیں۔اس موقع پر اداکاروں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اردو فلم سازی کا آغاز ایک اچھا شگون ہے اور اس فلم میں کہانی اور کرداروں کے حوالے سے کئی نئے تجربات کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی