سینئر بھارتی اداکار انوپم کھیر کی نئی فلم وجے 69 کا ٹریلر نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے جس میں وہ ایک منفرد کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک 69 سالہ شخص کی ہے جو ٹریاتھلون میں حصہ لینے کا خواب دیکھتا ہے، جس میں تیراکی، سائیکلنگ اور دوڑ شامل ہے۔ انوپم کھیر نے بتایا کہ انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، مگر انہوں نے اپنے کردار کی خاطر 68 سال کی عمر میں تیراکی سیکھنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ انہیں پانی سے ڈر بھی تھا۔فلم کے ڈائریکٹر اکشے رائے نے ایک حیران کن واقعہ بیان کیا جس میں کھیر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی