فلم و ٹی وی اداکار بابر علی کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کسی بھی ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ متعدد وجوہات کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے پرانے اور جدید دور کے فنکاروں کے حوالے سے بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ نئے اداکار بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔فلم انڈسٹری کے زوال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید نور، شان، سعود اور ریمبو ان کے اچھے ساتھی رہے ہیں، ان سب کا اچھا کام رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکار سعود کے بیان کو نہیں سنا جس میں انہوں نے شان اور سید نور کو فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ان کے مطابق اگر سعود نے ایسا کچھ کہا ہے تو انہوں نے اپنے تجربے اور سوچ کے مطابق کہا ہوگا اور ان کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے لیکن وہ ذاتی طور پر فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کسی ایک یا چند افراد کو نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری متعدد وجوہات کی وجہ سے تباہ ہوئی، کسی ایک شخص کے کردار کے باعث انڈسٹری پیچھے نہیں گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی