i شوبز

فلم ابیر گلال' بھارتی میڈیا کا فواد خان کے معاوضے سے متعلق دعویٰتازترین

April 17, 2025

بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی اور ان کے معاوضے سے متعلق حیران کیا ہے کہ پاکستانی اداکار کو ابیر گلال میں ساتھی ہیروئن سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔فواد خان اور وانی کپور کی رومانٹک ٹریجڈی فلم ابیر گلال آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر اور ایک رومانوی گانا جاری کیا جا چکا ہے۔بھارتی ویب سائٹ سیاست نے اپنی رپورٹ میں متعدد رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابیر گلال کی اداکارہ وانی کپور کو ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ فواد خان پاکستانی ڈراموں میں فی قسط اپنا معاوضہ 20 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں، تاہم عام طور پر ان کا معاوضہ فی قسط 15 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر فواد خان کو ابیر گلال میں کام کرنے کا معاوضہ 5 سے 10 کروڑ روپے تک دیا جائے گا، یعنی پاکستانی اداکار کا معاوضہ 5 کروڑ روپے سے ہر زائد ہی ہوگا جو کہ وانی کپور سے پانچ گنا زیادہ ہوگا۔فواد خان سمیت وانی کپور کے معاوضے سے متعلق فلم کی ٹیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی