i شوبز

فیصل رحمن کو شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامناتازترین

January 07, 2025

معروف اداکار فیصل رحمن کو شرٹ کے بغیر اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔اداکار نے حال ہی میں فیس بک پر اپنی شرٹ لیس ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ شیشے کے سامنے اپنی سیلفی بھی بناتے دکھائی دیے۔مختصر ویڈیو میں سینئر اداکار کو شرٹ کے بغیر جینز کی پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار مختصر ویڈیو میں مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے عزیز ہم وطنو! میں آپ کو اپنی لیٹیسٹ باڈی دکھانا چاہتا ہوں۔ویڈیو میں وہ شرٹ کے بغیر اپنی جسامت کو دکھاتے بھی دکھائی دیے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ انہیں ان کی جسامت کیسی لگی؟اداکار کی جانب سے شیئر کردہ شرٹ لیس ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔زیادہ تر صارفین نے اداکار کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھائے اور کمنٹس کیے کہ ان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے، انہیں فوری طور پر اچھے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔صارفین نے انہیں عمر کے طعنے بھی دیے اور لکھا کہ زائد العمر ہونے کے باوجود ان کا دماغ ابھی تک بچکانہ ہے، تبھی انہوں نے شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی