i شوبز

فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے خلیل الرحمان قمر کی شادی کا انکشافتازترین

January 27, 2025

معروف اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے معروف لکھاری خلیل الرحمن قمر کی شادی کا انکشاف سامنے آگیا۔حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی۔اس پوڈ کاسٹ میں دیگر موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کرنے کا پہلی بار اعلانیہ تذکرہ کیا، فیصل قریشی کی مذکورہ سابقہ اہلیہ سے ان کی ایک بیٹی حنیش قریشی بھی ہیں۔خلیل الرحمان نے اعتراف کیا کہ ہاں میں نے فیصل کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی، وہ ایک الگ کہانی ہے، پھر کبھی سناں گا، ابھی وجہ نہیں بتاسکتا، میں کلمہ پڑھ کر کہہ سکتا ہوں کہ فیصل کی طلاق کی وجہ میں نہیں کچھ اور تھی، میں 'میرے پاس تم ہو' کے کردار 'شہوار' جیسا امیر نہیں تھا، میرے پاس کوئی عورت کیوں آئے گی؟ میں خواتین کو راغب کرنے کے لیے مالی طور پر اتنا خوشحال نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ ہوا تو اس وقت میں اس سے زندگی میں صرف 2 بار ملا تھا، میں اس کی بیوی کو جانتا بھی نہیں تھا، میں نے اس کی بیوی کو ایک یا دو بار دیکھا تھا اور میں اسے بیٹا کہہ کر بلاتا تھا، لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ میں نے بعد میں اس سے شادی کیوں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی