i شوبز

فیشن انڈسٹری میں ہمیشہ سے ہی ''کچھ لو، کچھ دو'' کا ماحول رہا ہے، نادیہ حسینتازترین

January 28, 2025

معروف ٹی وی میزبان' اداکار و ماڈل نادیہ حسین نے اعتراف کیا ہے کہ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری میں ہمیشہ سے ہی کچھ لو، کچھ دو کا ماحول رہا ہے، جنہیں کام دیا جاتا ہے، ان سے کچھ لیا بھی جاتا رہا ہے۔نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیشن، ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری میں کچھ لو، کچھ دو یعنی کاسٹنگ کائوچ کے ماحول پر بات کی۔ نا کا کہنا تھا کہ نہ صرف فیشن اور شوبز بلکہ دوسری انڈسٹریز میں بھی کچھ لو، کچھ دو کا ماحول رہا ہے، تاہم حالیہ عرصے میں شوبز میں یہ ماحول زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔نادیہ حسین کے مطابق وہ اپنے ساتھ کیریئر شروع کرنے والی بہت ساری اپنی قریبی اداکارئوں کو جانتی ہیں، جو کچھ لو، کچھ دو کے فارمولے پر چلیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی ماضی میں انہیں پیش کش ہوتی رہی ہیں، انہیں متعدد پروگرامات میں اچھے بجٹ کے ساتھ آنے کی پیش کش کی گئی لیکن ساتھ میں ایک خاص ڈنر کا کہا جاتا، جس پر وہ انکار کردیتی تھیں۔نادیہ حسین نے انکشاف کیا کہ محض دو یا ڈھائی سال قبل بھی انہیں اس طرح کی پیش کش ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی