معروف اداکار فیروز خان کے نئے پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میںمبتلا کردیا۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اسپتال میں داخل ہیں۔فیروز خان نے اس اسٹوری میں کچھ نہیں لکھا ہے کہ آیا وہ صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں وہ داخل ہوئے ہیں یا کسی اور وجہ سے۔اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین و اداکار کے مداح تبصرے کر رہے ہیں۔کچھ صارفین ان کی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ فیروز خان اس پوسٹ کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین سے توجہ مانگ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی