i شوبز

فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں، 4 شادیوں سے متعلق دانش تیمور کے بیان پر ہلچلتازترین

March 18, 2025

اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں۔اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانش نے عائزہ کے سامنے یہ بیان متعدد بار دہرایا کیا کہ بطور مرد انہیں اللہ تعالی نے چار بیویاں رکھنے کی اجازت دی ہے۔سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے اس رمضان ٹرانمیشن سے یہ بیان خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے عائزہ کے ساتھ اس طرح کہا کہ یہ ان کا پیار ہے کہ وہ فی الحال عائزہ کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی