پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور ٹیلی ویژن ہوسٹ فہد مصطفی نے بھارتی اداکار ارشد وارثی کی باتوں سے اتفاق کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔حال ہی بھی بھارتی اداکار ارشد وارثی نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ عیش وعشرت والے ماحول میں پیدا نہیں ہوئے ہیں، تو آپ کبھی بگڑ نہیں سکتے کیونکہ یہ رویہ تب آتا ہے جب آپ کو زندگی میں محنت نہیں کرنی پڑتی۔ اگر آپ کو سخت محنت کرنی ہو، تو آپ کے پاس بگڑنے کا وقت بھی نہیں ہوتا، کیونکہ آپ کی تمام محنت اور وقت ایک اچھی زندگی بنانے میں صرف ہو جاتا ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفی نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ارشد وارثی کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل سچ اور ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والا اموجی بھی لگادیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی