i شوبز

دولت و شہرت کے باوجود سکون اللہ کی طرف رجوع کرنے سے ملا' زاہد احمدتازترین

November 01, 2024

معروف اداکار زاہد احمد نے بتایا کہ دولت اور شہرت ملنے کے بعد بھی جب زندگی میں سکون نہیں ملا تو زندگی کو اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔زاہد احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے عزت، دولت اور شہرت سب کچھ مل جانے کے بعد بھی زندگی میں سکون نہ ملنے کی وجہ سے اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود بھی میں بے سکون رہتا تھا۔اداکار نے بتایا کہ میں نے زندگی میں سکون کی تلاش میں بہت کچھ کیا لیکن کسی بھی طرح بے سکونی دور نہیں ہو رہی تھی تو پھر اللہ سے یہ دعا مانگی کے مجھے اپنی عبادت کرنے کی ہدایت دے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کیا تو اب پچھلے 6 سے 7 سال سے میں باقاعدگی سے 5 وقت کی نماز پڑھتا ہوں۔زاہد احمد نے بتایا کہ اللہ سے قریب ہونے کے بعد میں نے اپنی زندگی میں سکون محسوس کرنا شروع کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی