i شوبز

دنیا پور کے کردار کیلئے مرزا پور پورا دیکھا، علی رضا کا انکشافتازترین

April 22, 2025

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے انکشاف کیا کہ دنیا پور میں اپنے کردار کے لیے بھارتی ویب سیریز مرزا پور پورا دیکھا تھا۔ایک انٹرویو میں علی رضا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے مقبول ایکشن روینج ڈرامہ دنیا پور میں اپنے کردار کی تیاری کے لیے بھارتی ویب سیریز مرزا پور سے متاثر ہو کر کردار کی اداکاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ سے قبل انہوں نے مرزا پور کے تمام تین سیزنز دیکھے اور اس میں موجود ایک کردار کے انداز کو اپنایا، جو ایکشن مناظر کے دوران مسلسل انگوٹھی گھماتا دکھائی دیتا ہے۔ علی رضا نے بتایا کہ انہوں نے بھی اسی تکنیک کو اپنے کردار کا حصہ بنایا اور ہر اہم سین میں انگوٹھی گھماتے دکھائی دیے۔علی رضا نے مزید بتایا کہ اگرچہ دنیا پور میں ان کا کردار مختصر تھا اور انہیں صرف 6 دن کی شوٹنگ کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ 27 دنوں تک شوٹنگ سیٹ پر موجود رہے اور ٹیم نے انہیں مکمل ادائیگی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی