i شوبز

دلجیت دوسانجھ کو عاطف اسلم کی پڑھی ہوئی حمد بھا گئیتازترین

December 18, 2024

بھارت کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کو گلوکار عاطف اسلم کی پڑھی ہوئی حمد بھاگئی۔دلجیت دوسانجھ نے مقبوضہ کشمیر کی سیر کی اور وادی کے خوبصورت مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے کشمیر کے خوب صورت نظاروں کی ایسی ہی ایک ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی ہوئی مشہور حمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے کو ویڈیو کے پس منظر میں شامل کیا ہے۔ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ مختلف مقامات کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی