i شوبز

دیسی گھرانوں میں اہل خانہ ہی شادیاں کراتے ہیں' عاصم اظہرتازترین

January 31, 2025

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے رواں برس شادی کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیسی گھرانوں میں اہل خانہ ہی شادیاں کراتے ہیں۔حال ہی میں عاصم اظہر نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں بھی شادی کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ جب دونوں کے اہل خانہ چاہیں گے تو ان کی شادی ہوجائے گی۔جب عاصم اظہر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رواں برس شادی کرنے جا رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب ٹال مٹول کردیا اور واضح جواب نہیں دیا۔عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد بھی نہیں کریں گے اور ان کی تردید بھی نہیں کر سکتے۔گلوکار و اداکار کا کہنا تھا کہ دیسی گھرانوں میں جب اہل خانہ چاہتے ہیں بچوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں، اس لیے وہ 2025 میں اپنی شادی ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی